تازہ ترین

مجھے چین پر غصہ آتا ہے :ٹرمپ

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یواین آئی
واشنگٹن//امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل گیا، اس وائرس نے امریکہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔ جب کوروناوائرس سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے ۔امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ کورونا کی وبا نے امریکہ کو شدید نقصان پہنچایا، جب کورونا سے یہ سب کچھ ہوتے دیکھتا ہوں تو چین پر غصہ آتا ہے ۔ لوگ اسے دیکھ سکتے ہیں۔دوسری جانب امریکی محکمہ صحت کے حکام نے کورونا وائرس وبا کی بگڑتی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔ کوروناوائرس کے کیسز بڑھنے پر امریکی ریاست ٹیکساس اور فلوریڈا نے دوبارہ پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا ہے ۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 788 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 لاکھ 82 ہزار 11 ہو چکی ہے ۔