پرینکا گاندھی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنیکی ہدایت

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دلی //حکومت نے کل پرینکا گاندھی وڈیرا کو نئی دلی میں سرکاری بنگلہ خالی کرنے کو کہا ۔ان کی ایس پی جی سیکورٹی گذشتہ ماہ ہٹا لی گئی تھی ۔مکانات و شہری معاملوں کی وزارت نے کل اس سلسلے میں ایک ہدایت نامہ جاری کرکے انہیں یکم اگست سے قبل یہ بنگلہ خالی کرنے کو کہا ہے اور اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو انہیں کرایہ اور ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا ۔گذشتہ برس نومبر میں سرکار نے کانگریس صدر سونیا گاندھی اور ان کے بیٹے راہل گاندھی اور ان کی بیٹی پرینکا کی خصوصی سیکورٹی ایس پی جی کو ہٹا لیا تھا ۔
 

تازہ ترین