روہتگی کا ٹک ٹاک کا مقدمہ لڑنے سے انکار

تاریخ    2 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی// ملک کے اعلی سینئر وکیلوں میں شمار کئے جانے والے سابق اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے چینی ایپ ٹک ٹاک کا مقدمہ لڑنے سے انکار کردیا ہے ۔مسٹر روہتگی نے بدھ کے روز کہا کہ وہ چینی ایپ کے لئے ہندوستانی حکومت کے خلاف عدالت میں کھڑے نہیں ہوں گے ۔ہندوستانی حکومت کی جانب سے 59 چینی ایپ پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد ان میں سے ایک ایپ‘ٹک ٹاک’ نے قانونی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن اسے پہلے ہی قدم پر ہی ایک دھچکا لگا ہے ۔ٹک ٹاک نے معاملے کی پیروی کرنے کے لئے مسٹر روہتگی سے رجوع کیا تھا، لیکن اس نے ٹک ٹاک کی طرف سے حکومت کے خلاف پیش ہونے سے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ چینی ایپ کے لئے ہندوستانی حکومت کے خلاف عدالت میں مقدمہ نہیں لڑیں گے ۔یو این آئی

تازہ ترین