دیوار سے گر کر زخمی ہوا نوجوان ہسپتال میں فوت

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


ارشاد احمد
سرینگر//شادی کی تقریب کے دوران بمنہ میں دیوار سے گر کر زخمی ہواصفا کدل کا نوجوان کل ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ بیٹھا۔بمنہ میں اتوار کو شادی کی تقریب کے دوران 35 سالہ بلال احمد خان ولد علی محمد ساکنہ ناوپورہ صفاکدل اس وقت زخمی ہوگیا جب وہ دیوار پر چڑھ کر کام میں مصروف تھا کہ اچانک توازن برقرار نہ رکھ سکا اور سر کے بل نیچے گرپڑا جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری طور پر جی وی سی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اسے صدر ہسپتال ریفر کیا گیا اور بعد میں اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیااور کل صبح وہ فوت ہوا۔اس کی لاش جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی،وہ گھر کا واحد کماو تھاجو اپنے پیچھے تین ماہ کی بیٹی،اہلیہ اور عمر رسیدہ والدہ کو چھوڑ گیا۔

تازہ ترین