تازہ ترین

کوٹھی باغ پولیس کی مہم،راہ گیروں میں ماسک تقسیم

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سٹی رپورٹر
 سرینگر// عالمی وباءکرونا وائرس کے پھیلاﺅمیں تیزی کے بیچ لال چوک میںپولیس نے ماسک اور سینی ٹائزر تقسیم کرتے ہوئے عوام کو اس کے استعمال سے متعلق جانکاری بھی فراہم کی۔سوموارکوایس ایچ او کوٹھی باغ کی سربراہی میں پولیس نے ریذیڈنسی روڈ ، پریس کالونی،ریگل چوک،لال چوک اور ملحقہ علاقوں میں راہگیروں اور دیگر لوگوں میں ماسک تقسیم کئے۔ اس دوران پولیس اہلکارموٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو روک کر ان میں سوار افراد کو ماسک کے استعمال کی اہمیت سے متعلق جانکاری بھی فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس سے بچاﺅ کی صورت صرف احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہے۔