تازہ ترین

جسٹس ماگرے کا شالیمار، ہارون میں ابزرویشن ہومز کا معائینہ

بچوں کی مناسب تعلیم کیلئے تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ کمپیوٹر ایجوکیشن بہم رکھنے کی ہدایت

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جونائیل جسٹس کمیٹی کے چئیر مین جسٹس علی محمد ماگرے نے کل شالیمار میں اطفال گھر اور ہارون میں ابزرویشن ہوم کا معائینہ کر کے ان اداروں کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔ اُن کے ہمراہ پرنسپل مجسٹریٹ سرینگر ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، مشن ڈائریکٹر آئی سی پی ایس اور دیگر متعلقہ افسران تھے ۔ کمیٹی کے چئیر مین نے ابزرویشن ہومز کے معائینے کے دوران وہاں قیام پذیر بچوں کے ساتھ تبادلہ خیال کر کے اُن کی خیر و عافیت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس موقعہ پر متعلقہ افسروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ ان ہومز میں قیام پذیر بچوں کی مناسب تعلیم ، جسمانی سرگرمیوں بشمول انڈور و آوٹ ڈور کھیل کے علاوہ انہیں صحت سہولیات ، کونسلنگ ، تفریحی سرگرمیوں ، سکل ڈیولپمنٹ ، کمپیوٹر ایجوکیشن بہم رکھنے کی ہدایت دی ۔ جسٹس ماگرے نے متعلقہ افسروں کو بچوں کو اپنے معاملات کو بہتر طور پیش کرنے کیلئے مناسب قانونی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کہا ۔ جسٹس ماگرے نے ان ہومز میں کووڈ 19 کی روکتھام کیلئے دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سرینگر کو وہاں قیام پذیر بچوں کیلئے پی پی کٹس ، سینی ٹائیزر وغیرہ دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔