ملک میں 1049 لیبارٹریاں قائم

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کووڈ۔19 کا ٹیسٹ کرنے والے لیب کی تعداد بڑھ کر 1049 ہو گئی ہے ۔ ان تمام لیب میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 2,10,292 سیمپل کا ٹیسٹ کیا جس سے اب تک ٹیسٹ کیے گئے کل سیمپل کی تعداد بڑھ کر 86,08,654 ہو گئی ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے متعدد لیباریٹریوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ان میں سے سرکاری لیب کی تعداد 761 اور پرائیویٹ لیب کی تعداد 288 ہے ۔ آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب اس وقت 571 (سرکاری: 362 ، پرائیویٹ: 209) ہے جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب کی تعداد 393 (سرکاری: 367 ، پرائیویٹ: 26) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 85 (سرکاری: 32 ، پرائیویٹ: 53) ہیں۔
 

تازہ ترین