تازہ ترین

پابندی کے حکم پر عمل شروع :ٹک ٹاک

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//گلوان وادی میں چین اور ہندوستان کے فوجیوں کے درمیان جدوجہد کے پیش نظر مرکزی حکومت کی طرف سے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی ایپ پر پابندی لگائے جانے کے بعدکمپنی کی جانب سے منگل کو پہلا بیان آیا جس میں کہا گیا ہے کہ وہ حکم پر عمل کرنے سمت میں کام کررہے ہیں۔حکومت نے پیر کی رات 59 چینی ایپ پر پابندی لگائی ہے ۔ٹک ٹاک انڈیا چیف نیکھل گاندھی کی طرف سے کل جاری بیان میں کہاگیا ہے ،‘‘ہم نے ہندوستانی ٹک ٹاک یوزر کی کوئی بھی معلومات غیر ملکی حکومت یا پھر چین کی حکومت کو نہیں دی ہے ۔انہوں نے کہا،‘‘ہمیں وضاحت اور جواب دینے کے لئے متعلقہ حکومت فریقوں سے ملنے کے لئے مدعو کیاگیا ہے ۔ٹک ٹاک نے اپنے پلیٹ فارم کو ہندوستان میں 14 زبانوں میں مہیا کرا کر انٹرنیٹ کوجمہوریت میں شامل کیا ہے ۔اس ایپ کا استعمال لاکھوں لوگ کرتے ہیں۔ان میں کچھ اداکار ،افسانہ نگار اور ٹیچر ہیں اور اپنی زندگی کے مطابق ویڈیو بناتے ہیں۔وہیں کئی یوزر ایسے بھی ہیں،جنہوں نے پہلی بار ٹک ٹاک کے ذریعہ انٹرنیٹ کی دنیا دیکھی ہے ۔چینی ایپس میں ٹک ٹاک ہندوستان میں سب سے زیادہ مقبول ہے ۔