تازہ ترین

ایک دن میں 18ہزار نئے معاملے سامنے | ملک میں متاثرین کی تعداد 5.66 لاکھ سے متجاوز

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی // ملک میں گذشتہ دو دنوں سے کورونا وائرس کے کورونا ائرس کے یومیہ کے کیسز میں کمی کے باوجود گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، 18 ہزار سے زیادہ نئے کیسوں کے ساتھ یہ تعداد 5.66 لاکھ کو عبور کر چکی ہے ۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ66ہزار840 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 18ہزار522 نئے کیسز بھی ہیں ، حالانکہ راحت دینے والی بات یہ ہے کہ گذشتہ دو دن سے کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے ۔کورونا وائرس سے ملک میں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5257 کورونا وائرس کے کیسز ریکارڈ ہوئے اور 181 افراد ہلاک ہوئے ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1لاکھ69ہزار883 اور ہلاک شدگان کی تعداد 7ہزار610 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 88ہزار960 افراد متاثر ہوئے ہیں۔گزشتہ کچھ دنوں سے ملک کی جنوبی ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں لگاتار اضافے سے یہ کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملہ میں ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے ۔ ریاست میں اب متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 86ہزار224 پر ہو چکی ہے اور اب تک 1141 افراد اس جان لیواوائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔