تازہ ترین

مولانا احمد اللہ ہمدانی کا یوم وصال

نیشنل کانفرنس ،جمعیت ہمدانیہ اور حمایت الاسلام کا خراج عقیدت

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے معروف مبلغ مولانامجاہد احمد اللہ ہمدانیؒ کے یوم وصال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے تحریک حریت کشمیر میں جو سنہری اور تاریخ ساز رول ادا کیا ہے وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔عمر عبداللہ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے مظلوم اور محکوم کشمیری عوام کو انصاف اور عزت کا مقام دِلانے میں جو جدوجہد کی وہ تاریخ کشمیر میں ایک سنہری باب ہے۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال ،سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر ،چودھری محمد رمضان، پیرزادہ احمد شاہ، مبارک گل، شریف الدین شارق اور میاں الطاف احمد نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولانا ریاض احمد ہمدانی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہی ریشم خانہ اور زالڈگر کی مزدور تحریک میں بھی پیشوائی کی۔ انجمن حمایت الاسلام کے صدر مولانا خورشید احمد قانونگو نے مرحوم مولانا مجاہد احمد اللہ ہمدانی کے یوم وصال پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے فعال استعداد سے دینی ، تبلیغی خدمات کے ساتھ اہل کشمیر کے سیاسی و اسلامی تشخص اور پیدائشی حقوق کی بازیابی کیلئے آخری دم تک جدوجہد پر ثابت قدم رہے۔ اور ہمیں ان حقوق کی بازیابی کیلئے مکلف بنایا جو ابھی تک تشنہ طلب ہے۔ 
 

تازہ ترین