تازہ ترین

کپوارہ کی متعدد سڑکو ں کی حالت ناگفتہ بہ

لوگو ں میں آراینڈ بی محکمہ کے خلاف ناراضگی

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کی متعدد رابطہ سڑکو ں کی خستہ حالی پر مقام لوگو ں میں متعلقہ محکمہ کے خلاف سخت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ترہگام قصبہ سے پوشپورہ تک سڑک اس قدر خستہ ہے کہ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہوتا ہے جبکہ کئی سال گزر نے کے با وجود بھی اس سڑک پرمیکڈم نہیں بچھا یا گیا ۔ترہگام بازار کے تاجرو ں کا کہنا ہے کہ سڑک پر گہرے کھڈ ہو چکے ہیں اور دھوپ میں اس سڑک سے گرد و غباراُن کیلئے پریشانی کا باعث بنتی ہے اوربارشوں میں یہ سڑک جھیل کامنظر پیش کرتی ہے ۔پوشہ پورہ کنن کے لوگوں نے بتا یا کہ ترہگام پوشپورہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں پوشپورہ سے کپوارہ تک گاڑیو ں میں جانا پڑتا ہے اورپھر وہا ں سے ترہگام کی راہ لیتے ہیں کیونکہ اس سڑک پر ٹرانسپورٹرو ں نے سروس روک دی ہے ۔ادھر وارسن کرالہ پورہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ریشی گنڈ سے وارسن تک سڑک کی حالت اس قدر ناگفتہ بہ ہے کہ کئی بار ٹرانسپورٹرو ں نے اس سڑک پر گا ڑیو ں کو چلانے سے انکار کیا اور کبھی سڑک کی ناگفتہ بہہ حالت بنا کر زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں ۔مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ دو سال قبل اس سڑک پر میکڈم بھی بچھایا گیا لیکن ڈرینج سسٹم نے ہونے کی وجہ سے وہ اکھڑ گیا اورنتیجے کے طور ریشی گنڈ وارسن سڑک ویرانی کا منظر پیش کررہی ہے ۔کرالہ پورہ گزریال کی 4کلو میٹر سڑک کی حالت بھی انتہائی خراب ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر دو سال قبل میکڈم بچھایا گیا لیکن نا قص مواد استعمال کرنے کی وجہ سے یہ سڑک پوری طرح سے اکھڑ گئی اور جگہ جگہ گہرے کھڈ بن گئے جس کے نتیجے میں اس سڑک پر گاڑیو ں کی نقل و حمل متا ثر ہوئی۔درد پورہ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ واسر کٹھو سے درد پورہ کی8کلو میٹر سڑک خستہ ہوچکی ہے۔ مقامی لوگو ں نے بتا یا کہ یہ سڑک نالہ درد پورہ کے کنارے سے گزرتی ہے اورحالیہ بارشو ں کی وجہ سے نالہ میں طغیانی نے اس سڑک کو کئی مقامات پر نقصان پہنچایا کیونکہ نالہ پر کوئی حفاظتی باندھ آج تک تعمیر نہیں کیا گیا ہے ۔
 

 برن دب رفیع آباد سڑک ہنوز ناقابل آمدورفت

کئی دیہات کا رابطہ تحصیل ہیڈکواٹر سے منقطع

 
فیاض بخاری
بارہمولہ // ضلع بارہمولہ کے کھموہ سے برن دب رفیع آباد سڑک دو ماہ قبل دھنس گئی تھی تاہم ابھی تک اس کی مرمت نہیں کی گئی اور کئی دیہات کا رابطہ تحصیل ہیڈکوارٹر سے ہنوز منقطع ہے ۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ برمن ناری بل ، برن دب اوردیگر کئی دیہات کے لوگوں کو عبورومرور میں سخت دقتوں کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دو ماہ سے زیادہ عرصہ گذرنے کے باوجود بھی اس سڑ ک کی مرمت نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو بھی کافی پریشانوں کو سامنا ہے ۔ لوگوں کے مطابق اگر چہ انہو ں نے کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا لیکن ابھی تک اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا ۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین