تازہ ترین

پولیس سربراہ سے اپیل

’جیوفائبر ‘لائینوں کونقصان پہنچانے والوں کو پکڑا جائے

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 سرینگر//’بسنل‘کی ناقص کارکردگی سے پریشان لوگوں میں گزشتہ برس اُس وقت اُمیدکی کرن جاگ اُٹھی جب ریلائنس مواصلاتی کمپنی نے جیوفائبر نصب کرنے کااعلان کیا لیکن 5اگست2019کوانٹرنیٹ اور ٹیلی فون مواصلات پرپابندی کی وجہ سے ان کی اُمیدوں پر پانی پھر گیا۔حکومت نے جب مرحلہ وار ٹیلی فون اورانٹرنیٹ خدمات کی بحالی کافیصلہ کیاتوعمرآباد،بسم اللہ کالونی ،پرے پورہ اورابراہیم کالونی کے مکین اتنے خوش قسمت نہیں تھے۔جس طور سے کچھ نامعلوم افراد نے علاقے میں جیوفائبر کی لائینوں کونقصان پہنچایااُس نے جیوکو علاقہ میں جیوفائبر کی لائنوں کو چالوکرنے سے روک دیا۔اس وجہ سے طلاب،ٹیوشن مراکز،آئی ٹی پیشہ وروں اوران لوگوں جو ملک بھر سے اپنے گھروں کو واپس وادی آئے ہیں اور جنہیں گھروں سے ہی دفتر کا کام کرناتھا،حیران اور پریشان ہیں۔جیوحکام کوئی خطرہ مول کر اپنی بلا خلل خدمات کی شبیہ خراب کرنا نہیں چاہتے ۔ذرائع کے مطابق پولیس اُن عناصر اور ان کے سرپرستوں کاپتہ لگانے میں ناکام ہوئی ہے جنہوں نے جیو فائبر کی لائینوں کو نقصان پہنچایا۔علاقے کے لوگوں خاص طور سے طلاب،ٹیوشن مراکز اورآئی ٹی پیشہ وروں نے پولیس سربراہ پرزوردیا ہے کہ وہ ان شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرے جنہوں نے جیو فائبر کی لائینوں کو نقصان پہنچایا۔
 

تازہ ترین