تازہ ترین

کووِڈ- 19اموات؛ مردوں کی شرح خواتین کے مقابلے زیادہ:ڈاک

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


 سرینگر//وادی کشمیرمیں کوروناوائرس کی عالمگیر وباء سے مرنے والوں میں عورتوں کی مقابلے میں مردوں کی زیادہ اموات ہورہی ہیں ۔اس بات کاانکشاف ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرنے ایک بیان میں کیا ہے۔ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرنے کہا ہے کہ وادی میں کووِڈ-  19کے نتیجے میں 72فیصد مردوں کی موت ہوئی ہے جبکہ خواتین کے اس وائر س سے اموات کی شرح وادی میں کم ہے ۔ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ وادی میں اس مرض کی وجہ سے اب تک88افراد کی موت ہوئی ہے جن میں 72فیصد مرد اور28فیصد خواتین شامل ہیں.۔انہوں نے کہ اعدادوشمار کے مطابق 30جون تک اس وائرس سے مرنے والوں میں71.59فیصد مردہیں جبکہ 28.40فیصد خواتین کی اس مرض سے موت واقع ہوئی ہے ۔انہوں نے مزیدکہا کہ 88اموات میں63مرد تھے جبکہ25خواتین اس وبائی مرض کاشکار ہوئیں۔ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ70فیصد مرنے والوں میں 60سال سے زائد کے مردشامل ہیں اور ان میں سے اکثر پہلے ہی کسی دائمی مرض میں مبتلاء تھے۔انہوں نے کہا کہ18مریض ہائی بلڈ پریشرکا شکارتھے۔10شوگر کے مریض تھے جبکہ8چھاتی کے اور6کینسر کے مریض تھے۔بیان کے مطابق 4مریض گردوں کے عارضے میں مبتلاء تھے ۔اسی طرح دل کے عارضے میں کئی مریض مبتلاء تھے جبکہ دومریضوں کے دماغ کی نس پھٹ گئی اوراُن میں سے ایک مہلک جگر کے مرض کاشکارتھا۔ڈاکٹر نثار نے کہا کہ خواتین میں وائرس کا مقابلہ کرنے کی قوت مدافعت مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیکھاگیا ہے کہ وادی کشمیرمیں مرد بہت زیادہ نشہ کرتے ہیں جبکہ خواتین کا اس طرف رجحان نہ ہونے کے برابر ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ وادی میںعمر رسیدہ افراد خاص کر مردوں کو زیادہ محتاط رہنا چاہئے تاکہ مزید زندگیاں کوروناوائرس کی وجہ سے ضائع نہ ہو ۔  ( سی این آئی )
 

تازہ ترین