تازہ ترین

لاک ڈائون ضابطوں کی خلاف ورزی

بارہمولہ میں تین ہوٹلوں کیخلاف کارروائی کاحکم

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ //قصبہ بارہ مولہ میں کورونالاک ڈائون کے قواعدکی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں تین ہوٹلوں کے خلاف کارروائی کرنے کا ضلع مجسٹریٹ نے پولیس کوحکم دیا ہے۔حکمنامے میں بتایا گیا ہے کہ مین مارکیٹ بارہ مولہ میں واقع تین ہوٹلوں کو کورونالاک ڈائون کے معیاری ضابطہ کارکی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ،اس لئے ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔پولیس سے کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کے مرتکب تینوں ہوٹلوں کیخلاف فوری طور ایف آئی آر درج کی جائے۔
 

تازہ ترین