تازہ ترین

پٹن میں ٹپر نے شہری کو کچل کر شدید زخمی کردیا

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے پٹن علاقے میں منگل کے روز ایک 35 سالہ شخص ٹپر کے نیچے آکر  شدید زخمی ہوگیا۔ معلوم ہوا ہے کہ مین مارکٹ پٹن  میں  ایک  35 سالہ شخص شبیر احمد ملک ساکنہ  پٹن ٹپر کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگیا تاہم اُسے فوری طور پر نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے خون میں لت پت اس نوجوان کو میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ سرینگر منتقل کیا جہاں اس کی نازک حالت بتائی جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے ڈرائیور کو گرفتارکیاہے۔