تازہ ترین

’’ چینی فوج وادی گلوان چھوڑے گی‘‘

ٹک ٹاک پابندی پرالتجا مفتی کاٹویٹ

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سری نگر// یواین آئی//پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے مرکزی حکومت کے چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب چینی فوج کو وادی گلوان سے نکلنا پڑے گا۔بتادیں کہ مرکزی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ٹک ٹاک سمیت 59 چینی موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہے۔موصوفہ نے اس کے ردعمل میں اپنے ایک ٹویٹ میں کہا،’’چینی فوج کو بالآخر وادی گلوان چھوڑنی پڑے گی کیونکہ اب وہ ٹک ٹاک ایپ کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ کیا گھر میں گھس کے مارا‘‘۔ادھر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس سے متعلق ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر صرف پب جی چینی ایپ ہوتی تو ملک کے نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنے اور ملک کی تعمیر کے لئے کافی وقت میسر ہوجاتا۔