تازہ ترین

کرغستان اور جلال آباد میں درماندہ طلاب کوواپس لایا جائے: سوز

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//سابق مرکزی وزیر اور کانگریس رہنما پروفیسر سیف الدین سوز نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلال آباد اورکرغستان میں درماندہ کشمیری طلبہ کوفوری طور کشمیرپہنچانے میں مددکرے۔ایک بیان میں پروفیسرسوزنے کہا کہ انہوں نے مرکزی وزارت خارجہ کو یہ بات صراحت سے سمجھائی کہ چونکہ آج کل ہوائی پروازوں کی قلت ہورہی ہے اس لئے اس مسئلہ کو فوری طور وزارت شہری ہوابازی کے ساتھ اُٹھایا جائے تاکہ کرغستان کیلئے وقت پر درماندہ کشمیری طلاب کیلئے ہوائی پرواز کاانتظام کیاجائے ۔سوز نے کہا کہ انہوں نے کرغستان میں بھارت کے سفیرآلوک امیتاب ڈمری سے کہا کہ وہ درماندہ کشمیری طلاب کو کشمیر پہنچانے میں اپنی کوششیں تیزکرے تاکہ وقت پرپروازکاانتظام ہوسکے۔سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں یوٹی انتظامیہ کوباخبررکھاہے تاکہ وہ بھی اس سلسلے میں کچھ  مددکرسکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کرغستان میں طلاب کو اپنے گروپ لیڈروں کے ذریعے مطلع رکھاہے۔