مفت راشن سکیم نومبر تک

۔80کروڑ لوگوں کوفی کس 5کلو چاول یا گیہوں اور فی کنبہ ایک کلو چنا دیا جائیگا: مودی

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک

گائوں کا پردھان ہویا ملک کا وزیرا عظم کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں

 
نیوز ڈیسک//وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کو مفت راشن کی اسکیم کو 5 مہینے بڑھایا جارہا ہے۔ اب یہ اسکیم نومبر2020 تک ملک میں لاگو رہے گی۔ اس اسکیم کے تحت غریبوں کو پانچ کلو مفت گیہوں یا چاول اور ایک کل چنا دیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم کو نومبر تک لاگو کرنے میں 90 ہزار کروڑ کا اضافی خرچ آئے گا۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ جب سے یہ اسکیم شروع ہوئی ہے، تب سے نومبر تک اس میں ڈیڑھ لاکھ کروڑ تک کا خرچ آئے گا۔وزیرا عظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کورونا کے ساتھ ساتھ ایسے موسم میں داخل ہورہے ہیں ، جس میں تمام طرح کی بیماریاں ہوتی ہیں اور ایسے میں سبھی کو اپنا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام سے براہ راست مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ میری آپ سے اپیل ہے کہ اپنا خیال رکھیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اَن لاک ہونے کے بعد سے لاپرواہی بڑھ رہی ہے۔ پہلے ماسک لگانے اور دو گز کی دوری اور ہاتھ دھونے کو لے کر ہم محتاط تھے ، لیکن جب زیادہ خیال رکھنا ہے ، تو ہم لاپرواہی برت رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پھر سے پہلے جیسی ہی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ خاص کر کنٹینمنٹ زون میں۔ ضابطوں پر عمل نہ کرنے والوں کو روکنا ، ٹوکنا اور سمجھانا بھی ہوگا۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں مقامی انتظامیہ کو چستی سے کام کرنا ہوگا۔ تاکہ لوگ لاپروائی نہ برتیں۔ ہندوستان میں خواہ گائوں کا پردھان ہوا یا ملک کا وزیرا عظم، کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران ملک کی اولین ترجیح رہی کہ ایسے حالات پیدا نہ ہوں کہ کسی غریب کے گھر میں چولہا نہ جلے۔ مرکزی حکومت ہو ، ریاستی حکومتیں ہوں یا سول سوسائٹی کے لوگ ہوں ، سبھی نے پوری کوشش کی کہ اتنے بڑے ملک میں ہمارا کوئی غریب بھائی بہن بھوکا نہ سوئے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک یا شخص ، وقت پر سنجیدگی سے فیصلہ لینے سے کسی بھی بحران کا مقابلہ کرنے کی طاقت بڑھ جاتی ہے ، اس لئے لاک ڈاون ہوتے ہی حکومت پردھان منتری غریب کلیان یوجنا لے کر آئی۔ گزشتہ تین مہینوں میں 20 کروڑ غریب کنبوں کے جن دھن کھاتوں میں براہ راست 31 ہزار کروڑ روپے جمع کروائے گئے ہیں۔ اس دوران نو کروڑ سے زیادہ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 18 ہزار کروڑ روپے جمع ہوئے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایک بڑی بات ہے ، جس نے دنیا کو بھی حیران کیا ہے۔ وہ یہ کہ کورونا سے لڑتے ہوئے ہندوستان میں80 کروڑ سے زیادہ لوگوں کو 3 مہینے کاراشن یعنی کنبہ کے ہر رکن کو پانچ کل گیہوں یا چاول مفت دیا گیا۔
 

کورونا ویکسی نیشن کیلئے منصوبہ بنانا ضروری: مودی

یو این آئی
 
نئی دہلی// وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا ء کے اضافہ کے پیش نظر اس کا ٹیکہ بنائے جانے کی کوششوں کی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا اور بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا  منصوبہ بنانے کا حکم دیا۔انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ ٹیکہ تیار ہونے کے بعد کورونا کے خلاف جنگ لڑرہے صحت سے متعلق اہلکاروں اوراس سے جڑے دیگر مورچوں پر تعینات لوگوں کو ترجیحی بنیاد پر اس کی ڈوز دی جانی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس  طرح کے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن کا منصوبہ فوری طور سے بنایا جانا چاہئے۔
 

تازہ ترین