تازہ ترین

امریکہ ہانگ کانگ کو دفاعی آلات برآمد نہیں کرے گا

تاریخ    1 جولائی 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
واشنگٹن //امریکہ نے ہانگ کانگ کو دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے ۔امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ اعلان کیا۔ پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ’’ہانگ کانگ کے سلسلے میں چین نیا قومی سلامتی قانون نافذ کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے ۔ اس کے پیش نظر امریکہ آج چین کی طرح ہانگ کانگ کو بھی دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کرتا ہے ‘‘۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ہانگ کانگ کی آزادی ختم کرنے کے فیصلے نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہانگ کانگ کے سلسلے میں اپنی پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے پابند کیا ہے ۔امریکہ اپنی قومی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے یہ فیصلہ لینے پر مجبور ہوگیا ہے ۔ دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد کے سلسلے میں اب ہم ہانگ کانگ اور چین میں کوئی فرق نہیں کرسکتے ۔ ہم کسی بھی حالت میں ان دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کو چینی فوج کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ نہیں اٹھا سکتے ، جس کا اہم مقصد چین کی کمیونسٹ پارتی کی تاناشاہی کو برقرار رکھنا ہے ۔واضح رہے کہ چین نے ہانگ کانگ کے لئے ایک متنازعہ قومی سلامتی کے قانون کا مسودہ تیار کیا ہے اور وہ جلد سے جلد اسے نافذ کرنا چاہتا ہے ۔ دنیا کے تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ اس قانون سے ہانگ کانگ کی خودمختاری اور شہری حقوق کے لئے سنجیدہ خطرہ پیدا ہوگا۔ ہانگ کانگ کے علاوہ امریکہ اور کئی یوروپی ممالک میں ان قوانین کے خلاف مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔(یو این آئی)