جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد100ہوگئی

تاریخ    30 جون 2020 (17 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جموں کشمیر میں منگل کے روز کورونا وائرس سے چار افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد100تک جا پہنچی۔
آج دن کی پہلی کورونا ہلاکت کٹھوعہ ضلع میں ہوئی جہاں ایک 85سالہ خاتون ،جو کئی امراض میں مبتلاءتھی، دم توڑ بیٹھی۔
اس کے بعد شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔یہ جموں کشمیر میں ہونے والی98ویں کورونا ہلاکت تھی۔
بعد ازاں سی ڈی اسپتال میں زیر علاج شوپیان کا ایک23سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے بعد اسی اسپتال میں باغات سرینگر کی ایک خاتون چل بسی۔ان دو ہلاکتوں سے جموں کشمیر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو تک جا پہنچی۔
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ سی ڈی اسپتال ڈاکٹر سلیم ٹاک کے مطابق شوپیان کے نوجوان کو گذشتہ روز صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اُس کے سر میں گہری چوٹ لگی تھی جس کے علاج کے دوران ہی اس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔
باغات برزلہ کی خاتون ہائی بلڈ پریشر اور ذیابطیس میں مبتلاءتھی اوراُس کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا۔
 

تازہ ترین