تازہ ترین

بارہمولہ کا تاجر کورونا سے جاں بحق، اموات کی تعداد 98 ہوگئی

تاریخ    30 جون 2020 (27 : 01 PM)   


فیاض بخاری
 بارہمولہ //شمالی کشمیر کے بارہمولہ کا ایک50سالہ تاجر منگل کے روزکورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا ۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد98ہوگئی۔
 محکمہ صحت ذرائع نے بتایا کہ جے وی سی اسپتال سرینگر میں دیوان باغ بارہمولہ کا شہری کورونا سے فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ مریض وینٹی لیٹر پر تھا اور سینے کی تکلیف میں مبتلا تھا۔
 گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید مسعود نے بھی اس واقع کی تصدیق کی۔
 

تازہ ترین