حضرت میر سید محمد ہمدانی ؒ کا یوم ولادت | ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا خراج عقیدت

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کے یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانیؒ اور اُن کے فرزند حضرت میر محمد ہمدانیؒ خطہ کشمیر کو اسلام کے نور سے منور کیا اور اُن کے ہی احسانات کی وجہ سے اشاعت اسلام سے ملک کشمیر دین اسلام کی عظیم نعمت کے ساتھ ساتھ صنعت و حرفت اور دستکاری بھی حاصل ہوئی اور اس طرح سے دین کی نعمت اور روزگار بھی اُن کی بدولت ہمیں نصیب ہوئی۔ حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ نے اپنے والد بزرگوار انی اسلام کشمیر کے مشن کی آبیاری کرکے وسط اشیاء کے ساتھ ساتھ تبت، لداخ اور کشمیر میں 110 سے زائد مساجد، خانقاہیں تعمیر کروائے۔ جہاں اسلامی تعلیمات اور قرآن و احادیث کا درس عوام لوگوں تک پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت میر سید محمد ہمدانیؒ کی تعمیر کردہ مساجد اور خانقاہیں اسلامی تہذیب و تمدن کے گہوارے ہیں اور ہمارے دلوں کے سکون رہے ہیں۔  
 

تازہ ترین