فیض آباد کالونی نوگام میں نقب زنی | لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑا لئے گئے

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام کی فیض آباد کالونی میں دوران شب نقب زنوں نے ایک مکان کے اندر گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑا لئے ہیں۔نوگام کی فیض آباد کالونی میں نقب زن دوران شب یونس سلیم شیخ  ولد مرحوم غلام قاد شیخ کے مکان میں گھس گئے اور ایک کمرے میں داخل ہو کر وہاں سے ایک صندوق میں رکھے گئے قریب پونے تین لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑا لئے۔یونس سلیم قومی خبر رساں ایجنسی یونائیٹڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) سے وابستہ ہیں۔یونس سلیم نے بتایا کہ یہ اس کالونی میں پہلی چوری نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی یہاں ایسے کئی واقعات رونما ہوئے ہیں جن میں لاکھوں روپے کی مالیت کے ساز وسامان کو چور اڑا لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کر کے چوری کے مرتکبین کی تلاش شروع کی ہیں۔یو این آئی 
 

تازہ ترین