تازہ ترین

غیر ملکی تبلیغی اراکین کی عرضی سماعت 2جولائی تک ملتوی

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//تبلیغی جماعت کے پروگرام میں حصہ لینے والے 34 غیر ملکی جماعتیوں کی عرضیوں پر سماعت سپریم کورٹ میں دو جولائی تک کے لئے ٹل گئی ہے ۔اس دوران عدالت نے پیر کو مرکزی حکومت کو یہ بتانے کو کہا کہ کیا مرکز آنے والے کسی شخص کا ویزا منسوخ کرنے کا کوئی حکم جاری کیاگیا ہے ۔عرضی گزاروں میں سے ایک کی جانب سے معاملے کی پیروی کررہے وکیل سی یو سنگھ نے جسٹس اے ایم کھانولکر ،جسٹس دنیش مہیشوری اورجسٹس سنجیو کھنہ کی بینچ کے سامنے دلیل دی ہے کہ 900 جماعتیوں کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے لئے صرف جنرل نوٹ جاری کیاگیا ہے ۔جسٹس کھانولکر نے کہا،‘‘لیکن وزارت داخلہ کی نوٹیفکیشن کہتی ہے کہ یہ فیصلہ تو افسروں کو الگ الگ معاملوں کی بنیاد پر لیا جانا ہے ۔ہمیں یہ پتہ لگانا ہوگا کہ کیا حکم جاری کئے گئے ۔’’اس سے پہلے عرضی گزاروں کی جانب سے عدالت میں دعوی کیا گیا کہ ویزا منسوخ کئے جانے یا بلیک لسٹ میں ڈالے جانے کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے کوئی سرکاری حکم پاس نہیں کیاگیا ہے ۔
 

تازہ ترین