کاروبار میں آسانی | وزیر دفاع نے پورٹل کا افتتاح کیا

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی//حکومت نے ملک کے آبی علاقوں اور مخصوص معاشی زون میں بجلی کے پروجیکٹس اور ریسرچ سروے کے استعمال سے متعلق پروجیکٹس کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری کرنے کے مقصد سے ایک نیا ویب پورٹل شروع کیا ہے۔ وزیر دفاع  راجناتھ سنگھ نے وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائک کی موجودگی میں کل یہاں اس پورٹل کا افتتاح کیا۔ حکومت نے کاروبار میں آسانی کو یقینی بنانے اور ایسے منصوبوں کو این او سی جاری کرنے میں شفافیت لانے کے لیے نیشنل ای گورننس ڈیویڑن، بھاسکرا چاریہ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اپلیکیشن اینڈ جیو اینفورمیٹکس اور نیشنل انفورمیٹکس سینٹر کے ساتھ مل کر یہ اپلیکیشن (درخواست) پورٹل ڈیزائن کیا ہے۔ نئے پورٹل کا پتہ ’این سی او جی ڈاٹ گوو ڈاٹ اِن‘ ہے۔ وزارت دفاع مختلف پرائیویٹ اور عوامی شعبے کے انڈرٹیکنگس کو دفاعی اداروں کے آس پاس کے علاقوں میں بجلی، ہوا اور سولر  پروجیکٹس، جدید اور جدیدکاری انرجی کی وزارت، بجلی کی وزارت، پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت، جہازرانی کی وزارت، ڈائریکٹوریٹ  آف جنرل ہائیڈروکاربن وغیرہ  مختلف اداروں کے ذریعے ملے درخواستوں پر ہندوستانی آبی علاقوں اور خصوصی معاشی زون میں سرگرمیوں کے لیے منظوری دیتی  ہے۔