تازہ ترین

ملک میں متاثرین کی تعداد 5لاکھ 48ہزار سے متجاوز | مہاراشٹر ، دہلی اور تمل ناڈو سب سے زیادہ متاثر

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی وبا اپنے شباب پر ہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 19 ہزار سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ تک جا پہنچی ہے ۔ مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 5لاکھ48ہزار318 ہوگئی ہے جس میں کورونا وائرس کے 19ہزار459 نئے کیسز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 380 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16ہزار475 ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف اس بیماری سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں010  12مریضوں کے صحت مند ہونے کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 3لاکھ21ہزار723 ہوگئی ۔ تاہم ، اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 2لاکھ10ہزار120 فعال کیسزبھی ہیں۔ملک میں ریاست مہاراشٹرکوروناوائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرین کے 5493 کیسز اور 156 اموات ریکارڈ کی گئیں ۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1لاکھ64ہزار626 اور ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 7429 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 86ہزار575 شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست مہاراشٹر ، قومی دارالحکومت دہلی اور تمل ناڈومیں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے حالات انتہائی ناگفتہ بہ ہوتے جارہے ہیں ۔ ان تینوں ریاستوں میں کورونا وائرس نے اب تک 3لاکھ29ہزار978 افراد کو متاثر کیا ہے جو ملک میں اس مہلک وائرس کی کل آبادی کا 60.18 فیصد ہے ۔مہاراشٹرمیں جہاں کووڈ 19 سے 1لاکھ64ہزار626 افراد متاثر ہوئے ہیں ،وہیں ابھی تک قومی راجدھانی دہلی میں 83ہزار077 اور تمل ناڈو میں 82ہزار275 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ادھرگجرات میں اب تک 31ہزار320 افراد اس وائرس سے متاثر اور 1808 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔اترپردیش میں اب تک کورونا وائرس کے 22ہزار147کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وائرس سے 660 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔راجستھان میں متاثرہ افراد کی تعداد 17ہزار271 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 399 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔مغربی بنگال میں ، 17ہزار283 افراد کورونا وائرس سے متاثر ، 639 افراد ہلاک اور 11،193 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ہریانہ میں متاثرہ افراد کی تعداد مدھیہ پردیش کے اوپر پہنچ چکی ہے حالانکہ مرنے والوں کی تعداد ابھی تک مدھیہ پردیش کے نصف سے بھی کم ہے ۔ ریاست میں 13ہزار829 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 223 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور اب تک 8917 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 13ہزار186 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 557 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 10ہزار084 افرادشفایاب ہوئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی دو ریاستوں کرناٹک میں 13ہزار190 افراد اور آندھرا پردیش میں 13ہزار241 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور ان دونوں ریاستوں میں اموات کی تعداد بالترتیب 207 اور 169 ہے ۔