تازہ ترین

بنگلہ دیش میں کشتی کو حادثہ30ہلاک

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
ڈھاکہ// بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے پرانے علاقے میں واقع شیام بازار کے قریب بوڑھی گنگا ندی میں پیر کے روز صبح 50 سے زائد مسافر لے جانے والی ‘مارننگ برڈ‘نامی کشتی کے حادثہ کا شکار ہوجانے کے سبب 30 افراد ہلاک ہوگئے ۔ تمام لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔ فائر سروس اور سول ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کی ڈیوٹی آفیسر روزینہ اختر نے یو این آئی سے معاملے کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی جگہ کے قریب سے اب تک 30 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان میں کچھ خواتین اور بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔یہ حادثہ صبح 10 بجے اس وقت پیش آیا جب ‘مارننگ برڈ’ ایک دیگر کشتی ’میور -2 ‘سے ٹکر گئی۔ کچھ مسافر خود تیراکی کرکے باہر آئے اور اپنی جان بچائی۔ کوسٹ گارڈ، فائر سروس اور فوج کے امدادی کارکن اور غوطہ خور امدادی کاموں میں لگے ہوئے ہیں۔(یو این آئی)