تازہ ترین

ویلی گرین کرکٹ ٹورنامنٹ چند گام پلوامہ کا افتتاحی مقابلہ | پہلا میچ ٹہب ٹائیگرس اور اونتی پورہ الیون کے درمیان کھیلا گیا

تاریخ    30 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سید اعجاز
پلوامہ//پلوامہ میں گرین گرکٹ ٹورنامنٹ چند گام کے نام سے ایک ٹرنا منٹ کی شروعات ہوئی ہے جس کا پہلا مقابلہ سوموار کو چند گام کے مقامی گھیل کے میدان میں کھیلا گیا ہے ۔ٹورنا منٹ کے پہلے مقابلے ٹہب ٹائیگرس اور اونتی پورہ الیون کے درمیان کھلایا گیا ہے ،اس دوران ٹورنامنٹ میں ٹہب ٹائیگرس کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا،جس دوران انہوں مقررہ بیس اوروں میں 4وکٹ کے نقصان پرکل234رن بنائے۔ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اونتی پورہ الیون 20اروں میں کل170رن بنا کر تمام کھلاڑی ڈھیر ہوئے۔اس دوران پرویز احمد پرا نے49گیندوں میں102 رن بنائے ۔اس دوران ٹورنا منٹ میں3 رانجی کھلاڑی جن میں عمر نذیر آکاش بھٹ ،عرفان الحق میں موجود رہے ہیں جنہوں نے دونوں ٹیموں کے ساتھ مل کر کھیلا ہے جبکہ مزکورہ کھیلاڑیوں نے اس دوران بہترین کھیل کا مطاہرہ کیا ہے ۔تورنامنٹ ذرائع کے مطابق اس میں کل32ٹیموں نے حصہ لیا۔وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں باقی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیںتھی تاہم گزشتہ کئی روز  یہاں کھیل سرگرمیوں کا سلسلہ پھر سے شروع ہوا ۔
 

تازہ ترین