تازہ ترین

پاکستان اسٹاک اکسچنج پرخونریز حملہ،کئی ہلاک

تاریخ    29 جون 2020 (59 : 02 PM)   


یو این آئی
کراچی// پاکستان اسٹاک اکسچینج پر مسلح افراد کے حملے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 7 لوگ مارے گئے ہیں۔
فورسز نے بھی جوابی کارروائی میں چار حملہ آور وں کو مار ڈالا ہے۔
پولیس کے مطابق پیرکوصبح کوئی 10 بجے چار مسلح افراد کراچی میں واقع نے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم پھینکنے کے بعد اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جوابی کارروائی شروع کردی ۔ یہ اطلاع جیو نیوز نے دی ۔
پولیس کے مطابق مسلح افرادکے حملے میں دو عام شہری ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ایک پولیس سب انسپکٹر سمیت اسٹاک ایکسچینج کے 4 سیکورٹی گارڈ بھی مارے گئے ہیں۔
 

تازہ ترین