تازہ ترین

ملک میں کورونامتاثرین کی تعداد 5لاکھ 48 ہزار سے متجاوز

تاریخ    29 جون 2020 (26 : 01 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کی وبا عروج پر ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے 19 ہزار سے زیادہ نئے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد کم و بیش ساڑھے پانچ لاکھ تک جا پہنچی ہے۔
مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی پیر کے روز جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 5,48,318 ہوگئی ہے جس میں کورونا انفیکشن کے 19,459 نئے واقعات ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، اس انفیکشن کی وجہ سے 380 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16,475 ہوگئی ہے۔
 

 

تازہ ترین