تازہ ترین

سید علی گیلانی کا حریت کانفرنس (گ) کو خیر باد

تاریخ    29 جون 2020 (19 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سینئر لیڈر سید علی گیلانی نے پیر کے روز کل جماعتی حریت کانفرنس کے اپنے دھڑے سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اس کے چیئر مین کے عہدے سے بھی استعفیٰ دیدیا۔
ایک مختصر بیان میں بزرگ لیڈر نے کہا”کل جماعتی حریت کانفرنس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے میں اس فورم سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کرتا ہوں“۔
انہوں نے تاہم اپنے بیان میں حریت کانفرنس سے علیحدگی کی وجوہات کی تفصیل ظاہر نہیں کی ۔
یلانی نے 47سیکنڈ کا ایک مختصر آڈیو بھی جاری کیا جس میں اُنہوں نے حریت سے ”مکمل علیحدگی“ اختیار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ”اس سلسلے میں حریت کانفرنس کی تمام اکائیوں کے نام خط روانہ کرکے اُنہیں
مطلع کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گیلانی نے مذکورہ خط میں حریت کانفرنس سے اپنی علیحدگی کی وجوہات بیان کی ہیں۔
یاد رہے کہ93سالہ گیلانی اپنے دھڑے کی حریت کانفرنس کے چیئر مین تھے۔وہ سال2010سے اپنے ہی گھر کے اندر نظر بندی کے ایام گذار رہے ہیں۔