تازہ ترین

کرناہ میں موٹر سائیکل سوار سکھ نوجوان سڑک حادثے میں لقمہ اجل

تاریخ    29 جون 2020 (16 : 12 PM)   


اشفاق سعید
سرینگر//کرناہ کے چھمکوٹ علاقے میں پیر کو ایک موٹر سائیکل سوارسکھ نوجوان حادثے کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق نوجوان اپنی موٹر سائیکل پرکہیں جا رہا تھا جس کے دوران وہ ایک ٹپر ،جو چھمکوٹ میں تعمیر ہو رہے بینکر کےلئے سامان ڈھو رہا تھا، کی زد میں آکر موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے مذکورہ نوجوان کی شناخت سکھوندر سنگھ ولد چرن سنگھ کے بطور کی ہے۔