تازہ ترین

شوپیان کا65سالہ شہری کورونا سے جاں بحق،اموات کی تعداد95

تاریخ    29 جون 2020 (30 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان کا ایک65سالہ شہری، جو کورونا میں مبتلاءتھا، انتقال کرگیاہے۔اس طرح جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر65ہوگئی ہے۔
سکمزصورہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر چودھری نے خبر رساں ایجنسی جی این ایس کو بتایا کہ سوگن نامی گاﺅں کے شہری کو اتوار کے روز داخل کرنے کے بعد اُس کا کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگیا۔
 انہوں نے کہا کہ مذکورہ شہری ہائی بلڈ پریشر کا مریض تھا اور وہ دوران شب انتقال کرگیا۔
جموں کشمیر میں کورونا کی وجہ سے اب تک جو95افراد جاں بحق ہوئے ہیں اُن میں84افراد کی موت وادی کشمیر جبکہ11کی موت صوبہ جموں میں واقع ہوئی ہیں۔ 
وادی میں سب سے زیادہ یعنی22اموات سرینگر میں ہوئی ہیں۔