ملک میں کورونا وائرس کی قہرسامانیاں| بھارت میں متاثرین کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے متجاوز

تاریخ    29 جون 2020 (30 : 02 AM)   


یو این آئی
.نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں روز بہ روز بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 19906معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔اتوار کے روز مصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا انفیکشن کے 19906 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 528859 ہوگئی ہے ۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس انفیکشن کی وجہ سے 410 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16095ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف اس بیماری سے نجات پانے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں 13832 مریض ٹھیک ہوئے ہیں ، جن میں کل 309713 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 203051فعال معاملے ہیں۔کوروبا وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹرا میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 6368معاملے اور 167 اموات ہوئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 159133اور مرنے والوں کی تعداد 7273 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 84245 افراد انفیکشن سے پاک ہوچکے ہیں۔دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچا دی ہے اور اب یہ انفیکشن اور اموات کے بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 2948 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔
 

تازہ ترین