تازہ ترین

دینا بھر میں کورونا کا قہر جاری | متاثرین کی تعدادمیں تواتر کے ساتھ اضافہ ،5لاکھ سے زائد ہلاکتیں درج

تاریخ    29 جون 2020 (30 : 02 AM)   


یو این آئی
جنیوا/ بیجنگ /دنیا بھر میں جان لیوا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں روز افزوں اضافہ جاری اور اب یہ تعدادایک کروڑ سے ، متجاوز کرچکی اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی تعداد میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے ۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1کروڑ 86 ہزار 690 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 5 لاکھ 1 ہزار 392 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 41 لاکھ 21 ہزار 57 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 57 ہزار 824 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 54 لاکھ 64 ہزار 241 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔دنیا میں سپر پاور سمجھا جانے والا امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 28 ہزار 152 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 لاکھ 96 ہزار 537 ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس کے امریکہ میں 13 لاکھ 86 ہزار 948 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 15 ہزار 816 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 10 لاکھ 81 ہزار 437 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 15 ہزار 941 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 57 ہزار 103 زندگیاں نگل چکا ہے ۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 8 ہزار 969 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 27 ہزار 646 ہو چکی ہے ۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں روز بہ روز بہت تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 19906 کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔اتوار کے روز مصحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا کے 19906 نئے کیسز کے ساتھ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد528859ہوگئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وبا سے 410 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 16095 ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف اس بیماری سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصہ میں 13832 مریض ٹھیک ہونے کے ساتھ مجموعی طور پر 309713 مریض شفا یاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے 203051 فعال معاملے ہیں۔برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 514 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 250 ہو چکی ہے ۔اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 95 ہزار 549 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 28 ہزار 341 ہو گئیں۔پیرو میں کورونا وائرس کے باعث 9 ہزار 135 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 2 لاکھ 75 ہزار 989 رپورٹ ہوئے ہیں۔چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار 347 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 2 لاکھ 67 ہزار 766 ہو گئے ۔اٹلی میں کورونا وائرس کی وبا سے مجموعی اموات 34 ہزار 716 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 40 ہزار 136 رپورٹ ہوئے ہیں۔ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 10 ہزار 364 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 2 لاکھ 20 ہزار 180 ہو گئے ۔میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 26 ہزار 381 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 2لاکھ 12 ہزار 802 ہو گئے ۔سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 1 ہزار 511 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 78 ہزار 504 تک جا پہنچی ہے ۔چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے ۔چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار 500 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے ۔پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ یہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر آ گیا ہے ۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 2 ہزار 955 ہو چکی ہے ۔
 
 

پاکستان: میں 4072نئے معاملے درج 83 مریضوں کی موت

اسلام آباد //پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4072 نئے معاملے سامنے ہیں اور 83مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔پاکستان کی وزارت صحت کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادوشمار میں اطلاع دی گئی ہے ۔وزارت کے مطابق اب پاکستان میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 202955 اور مرنے والوں کی تعداد 4118ہوگئی ہے ۔پاکستان میں مریضوں کی شرح اموات تقریبا 2فیصدہے ۔ ملک میں اب تک 92624 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور اس وقت 106213 فعال معاملے ہیں ۔پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبہ سندھ ہے جہاں اس کے مریضوں کی تعداد 78267 ہے ۔ اس کے بعد صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ابھی تک بالترتیب 74202 اور 25380 معاملے سامنے آچکے ہیں ۔راجدھانی اسلام آباد میں 12395 معاملے درج ہوئے ہیں ۔کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 1673 اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں اور اسکے بعد صوبہ سندھ میں 1243 اموات ہوئی ہیں ۔پاکستان میں اب تک سرکاری طورپر 1239153 لوگوں کی کورونا وائرس کی جانچ ہوئی ہے ۔دریں اثنا پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ اگر لوگ ضابطوں پر عمل کریں تو پاکستان اس بحران سے نکل سکتاہے ۔(یواین آئی)
 
 

برازیل: ہلاکتوں کی تعداد 57ہزارسے زیادہ  

برازیلیا // برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے1109 نئی اموات ہوئی ہیں ، جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر57070ہو گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران وائرس کے38693نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر1313667ہو چکی ہے ۔ برازیل کی وزارت صحت نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ وزارت کے مطابق اب تک ملک میں اس بیماری سے مجموعی طور پر715000مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ برازیل امریکہ کے بعد متاثرین اور ہلاکروں کے معاملہ میں دنیا بھر دوسرے نمبر پر ہے ۔ 
 
 
 

۔جنوبی کوریا میں کورونا کے 62  نئے معاملے 

سیول// جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 62 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد 12715 ہوگئی ہے ۔وزارت صحت کے بیماریوں پر کنٹرول اور روک تھام (کے سی ڈی سی) نے اتوار کو بتایاکہ راجدھانی سیول میں 14 نئے معاملے سامنے آئے اور 17 معاملے گیونگی صوبے میں پائے گئے ۔صحت کے حکام کے مطابق نوبی کوریا میں کورونا سے 280 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 11364 لوگ شفایاب ہوئے ہیں۔گزشتہ تین ہفتوں سے جنوبی کوریا میں کووڈ۔ 19 معاملوں کی تعداد میں یومیہ اضافہ 30 سے 60 کے درمیان ہے ۔