تازہ ترین

واشنگٹن کو ریاست کا درجہ دینے کا بل

امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں پیش

تاریخ    28 جون 2020 (00 : 03 AM)   


واشنگٹن/ امریکی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے جمعہ کوواشنگٹن ڈی سی کو ملک کی 51 ویں ریاست بنانے کا بل جمعہ کو پیش کردیا۔ایوان کو واشنگٹن ڈی سی کو ریاست بنانے کے حق میں 232 ووٹ ، جبکہ 180ووٹ اس کے خلاف پڑے ۔ یہ پہلا موقع تھا جب پورے ایوان کو واشنگٹن ڈی سی کو ریاست کا درجہ دینے والے بل پر ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی تھی۔ریپبلکن حمایت یافتہ سینیٹ میں اس بل کو سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا ، جبکہ وائٹ ہاؤس نے پہلے ہی اس بل کو ویٹو کردیا ہے ۔ڈیموکریٹس کے مطابق امریکی دارالحکومت کے رہائشی اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں اور ٹیکس دیتے ہیں لیکن انہیں پھر بھی کانگریس میں اپنے نمائندوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل نہیں ہے ۔ واشنگٹن کے نمائندے ایلینور ہومس نورٹن نے ایوان میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا اور اس مسئلے کو خود سے جوڑ کر بتایا ۔انہوں نے کہا‘‘امریکہ واحد جمہوری ملک ہے جو اپنے ملک کے دارالحکومت کے باشندوں کو مقامی خودمختاری اور حق رائے دہی کا استعمال کرنے سے محروم کرتا ہے ’’۔