تازہ ترین

ڈوڈہ میں دلدوز سڑک حادثہ،3 بچوں سمیت5کی موت

تاریخ    26 جون 2020 (14 : 12 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//ضلع ڈوڈہ میں جمعہ کی صبح سڑک کے ایک دلدوذ حادثے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد کی موت واقع ہوگئی۔
یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گول سے ٹھاٹھری جارہی ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر رگی نالے میں جاگری۔
ایس ایچ او ڈوڈہ منیر خان کے مطابق گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت محمد آصف ولد غلام علی ساکن دیدا، گول کے طور ہوئی ہے جبکہ تسلیمہ بیگم زوجہ شہنواز ساکن ٹھاٹھری نامی خاتون بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔