تازہ ترین

گھریلو پروازو ں کی اُڑانوں کا 32واںدِن

۔2,492مسافرجموں اور سرینگر پہنچے

تاریخ    26 جون 2020 (00 : 03 AM)   


 جموں//جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں گھریلو پروازوں کے دوبار ہ چالوہونے کے32واں دِن 2,492مسافروں کو لے کر آج 21 پروازیں جموں اور سری نگر ہوائی اڈے پر اتریں ۔ 759مسافروں سمیت 8کمرشل پروازیں جموں ہوائی اڈے اور 1,733مسافروں کو لے کر13 پروازیں آج سری نگر کے ہوائی اڈے پر اتریں۔ہوائی اڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اڈوں سے  اپنے منازل کی طرف تما م احتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ انتظامات کئے گئے ہیں اور اس دوران مرکزی  شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔
 

 درماندہ 1,63,217شہری یوٹی لائے گئے

 جموں//حکومت جموں وکشمیر نے کووِڈلاک ڈاون کے سبب ملک کے مختلف حصوں میں درماندہ جموںوکشمیر کے     1,63,217 شہریوں کو براستہ لکھن پور اور کووِڈخصوصی ریل گاڑیوں اور بسوں کے ذریعے تمام رہنما خطوط اور ایس او پیز پر عمل پیرا رہ کر یوٹی واپس لایا۔سرکاری اعداد و شما ر کے مطابق جموںوکشمیر کے مختلف اَضلاع کی اِنتظامیہ نے ملک کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے 51,835 درماندہ مسافروں کو لے کر جبکہ براستہ لکھن پور1,11,382افراد کو حکومت نے64کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں کے ذریعے اودھمپو ر اور جموں ریلوے سٹیشوں پر خیرمقدم کیا ۔حکومت نے لکھن پور کے ذریعے اب تک بیرون ملک سے 328 مسافرو ں کویوٹی واپس لایا ہے ۔اِس طرح جموںوکشمیر حکومت نے اب تک 64 کووِڈ خصوصی ریل گاڑیوں اور براستہ لکھن پور بسو ںکے کاروان میں اب تک بیرون یوٹی درماندہ 1,63,217شہریو ں کو کووڈِ۔19 وَبا سے متعلق تمام احتیاطی تدابیر کو مد نظر رکھ کر واپس لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق 24؍جون سے 25؍ جون2020ء کی صبح تک لکھن پور کے راستے سے1,272 درماندہ مسافر یوٹی میں داخل ہوئے جبکہ962مسافر آج 43ویں دلّی کووِڈ خصوصی ریل گاڑی سے جموں پہنچے ۔اب تک 43ریل گاڑیاں یوٹی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے36,139درماندہ مسافر جموں پہنچے جبکہ 21خصوصی ریل گاڑیوں سے 15,696مسافر اودھمپور ریلوے سٹیشن پر اُترے۔

تازہ ترین