تازہ ترین

۔99پولیس اہلکاروں کو سیٹو پرموشن مل گئی

تاریخ    26 جون 2020 (00 : 03 AM)   


 جموں //جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے مختلف رینک کے 99پولیس اہلکاروں کیلئے سیٹو پرموشن کو منظوری دی ہے ۔پولیس سربراہ کی طرف سے ترقی سے نوازے جانے والے اہلکاروں میں 3 انسپکٹر،10سب انسپکٹر،6ہیڈ کانسٹبل،50سلیکشن گریڈ کانسٹبل اور4کانسٹبل شامل ہیں ۔اس کے علاوہ 23نرسنگ اردلیوں کو بھی ہائرسکینڈری پے سکیل پر ترقی ملی ہے ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ ان سبھی اہلکاروں کی ڈی پی سی کلیئر ہونے پر انہیں گریڈ دے دیئے گئے ہیں اور اب آگے چل کر انہیں نئے عہدوں پر بھی تعینات کیاجائے گا۔دریں اثناء پولیس سربراہ نے ترقی پانے والے سبھی اہلکاروںاوران کے گھروالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کی کہ وہ اسی طرح سے محنت اور دیانتداری سے خدمات جاری رکھیں گے ۔
 

تازہ ترین