تازہ ترین

سابق وزیر کے ایجوکیشنل ٹرسٹ پر زمین ہڑپنے کا الزام،سی بی آئی میں کیس درج

تاریخ    25 جون 2020 (23 : 05 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی سرپرستی میں چلنے والے ایجو کیشنل ٹرسٹ کیخلاف سرکاری زمین ہڑپنے کے الزام میں سی بی آئی نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔
یاد رہے کہ کٹھوعہ میں ایک کمسن بچی کی عصمت ریزی و قتل معاملے کو لیکرلال سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی سے مستعفی ہوکر الگ پارٹی بنائی ہے۔
سی بی آئی ذرائع کے مطابق لال سنگھ کے تعلیمی ادارے ،آر بی ایجوکیشنل ٹرسٹ کٹھوعہ پر جنگلاتی زمین ہڑپنے کا الزام ہے۔ نیز سی بی آئی نے ضلع کٹھوعہ میں محکمہ مال اور جنگلات کے نامعلوم ملازمین کیخلاف بھی تحقیقات شروع کی ہے، جنہوں نے سرکاری زمین کو فروخت کیا ہے۔
 

تازہ ترین