تازہ ترین

برازیل کے ریو میں فٹ بال شروع ہونے کے بعد پھر سے ملتوی

تاریخ    22 جون 2020 (00 : 03 AM)   


یو این آئی
ریوڈی جنیرو/عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں فٹ بال دوبارہ شروع ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے سنیچر کے روز ملتوی کردیا گیا۔ سرکاری ریلیز کے مطابق شہر کے میئر مارسیلو کریولا نے کہا کہ سینی ٹیری پروٹوکول کے نافذ کرنے کے لئے ابھی اوروقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 25 جون کو معطلی ہٹنے سے پہلے سبھی کلبوں کی ٹریننگ سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔ فلیمینگو نے جمعرات کو ریو میں ایک لیگ میں بینگو کو تین۔صفر سے شکست دی تھی۔ یہ مارچ کے بعد جنوبی امریکہ میں پہلا پیشہ ور فٹ بال میچ تھا۔لاطینی امریکی ممالک میں برازیل کے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے بعد ریو کے دو سب سے بڑے کلب بوٹافاگو اور فلیومنسے نے کھیل کو پھر سے شروع کرنے کی مخالفت کی ہے ۔ نئے سرکاری اعداد وشمار کے مطابق برازیل میں کورونا کے دس لاکھ سے زائد معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پچاس ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یواین آئی