تازہ ترین

یوگا کے عالمی دن پرلیفٹیننٹ گورنر کا پیغام

تاریخ    21 جون 2020 (00 : 03 AM)   


  جموں// لیفٹیننٹ گورنرگریش چندر مرمو نے بین الاقوامی یوگا دِن کے موقعہ پر اَپنے پیغام میں امن و سکون کی تلاش اور جسم و ذہن کی مثبت تبدیلی کے لئے یوگا کی اہمیت کو اُجاگر کیا۔جاری کووڈ۔19 وَبا کے پیش نظر اِمسال کا مرکزی خیال ’’ یوگا گھر میں یوگا کنبے کے ساتھ ‘‘ ،لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ یوگا بھارت کی قدیم تہذیب کا ایک بیش قیمت تحفہ ہے اور اِس سے قدیم ذہنی ، جسمانی اور روحانی مشق تصور کیا جاتا ہے جو اِس کی مشق کرنے والوں کے جسم و ذہن میں مثبت تبدیلیاں لانے میں معاون ثابت ہوتا ہے اور موجودہ حالات میں یوگا کو روزمرہ کی مصروفیات کا حصہ بنانا اہم ہے کیوں کہ اس سے ہم اندرونی سکون ، پاکیزگی حاصل کرسکتے ہیں اور اِن مشکل حالات میں ذہنی دبائو پر قابو پاسکتے ہیں۔انہوں نے لوگوں کو یوگا کی مشق کرنے ، چاک وچوبند رہنے ،بیماریوںپر قابو پانے کے لئے متوازن اور صحت مند طرزِ زندگی اِختیار کرنے پر زور دیا، اس کے علاوہ وزیر اعظم کی جانب سے یوگا کا عالمی دن مناکر جو اقدام شروع کیا گیا ہے اسے آگے بڑھائیں جو دُنیا بھر میں کافی مقبول ہوچکا ہے۔