تازہ ترین

اکنامک الائنس سوپور کاوفد صوبائی کمشنر سے ملاقی | تجارتی و کاروباری حلقوں اورلوگوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا

تاریخ    20 جون 2020 (00 : 03 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// سوپور میں تجارتی و کاروباری مسائل کے علاوہ بلدیاتی مسائل پر اکنامک الائنس سوپور صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے سے ملاقی ہوئی۔سوپور اکنامک الائنس کے سربراہ حاجی محمد اشرف گنائی کی قیادت میں ایک وفد نے جمعہ کو ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے سے ملاقات کی،جبکہ وفد میں الائنس کے سینئر لیڈرا محمد اشرف زرگر اور محمد اسلم میر بھی موجود تھے۔ میٹنگ کے دوران سوپور میں تجارتی و کاروباری مسائل کو اُجاگر کرتے ہوئے اِکنامک الائنس سوپور نے صوبائی کمشنر کوجانکاری دی کہ قصبہ میں صرف11بجے سے2بجے تک ہی کاروباری سرگرمیاں جارہی رہتی ہیں،تاہم گنائی نے بتایا کہ صوبائی کمشنر نے موقعہ پر ہی ضلع ترقیارتی کمشنر کو ہدایت دی کہ صبح11بجے سے شام6بجے تک قصبے میںکاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی کمشنر کی نوٹس میں قصبہ کے اسپتال کی خستہ حالی کا معاملہ بھی لایا گیا،جبکہ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قصبہ کے لوگوں کو صحت سے متعلق کسی بھی معاملے میں مشکلات کا شکار ہونے نہیں دیا جائے گا۔حاجی محمد اشرف گنائی نے کہا کہ صوبائی کمشنر نے کہا کہ وہ از خود بھی قصبہ کا دورہ کریںگے اور تاجروں،کاروباریوں اور عام لوگوں کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر احکامات جاری کئے جائیں گے۔انہوں نے صوبائی کمشنرکو قصبے میں لوگوں کو درپیش بلدیاتی و پینے کے پانی سے مسا ئل بھی آگاہ کیا،جبکہ صوبائی کمشنرنے ضلع ترقیاتی کمشنر کو موقعہ پر ہدایت دی کہ لوگوں کے مسائل کو دور کرنے کیلئے اقدام کرنے کی ہدایات دیں۔