تازہ ترین

انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا شاخسانہ | آٹھویں جماعت کے طلاب امتحان نہ دے سکے

تاریخ    20 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سید اعجاز
پلوامہ //پانپور میں فورسز اور جنگجوئوں میں معرکہ آرائی کے دوران انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کے نتیجے میں آٹھویں جماعت کے طلاب آن لائن امتحا نات میں شرکت نہیں کر سکے ۔ میج پانپور میں جمعرات کی صبح فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان مسلح معرکہ آرائی کے ساتھ ہی پولیس ضلع اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقے ،جس میں پانپور،اونتی پورہ،ترال،اور آر ی پل شامل ہیں، میںانٹرنیٹ سروس کو معطل کیا گیا  جس کے نتیجے میں سبھی علاقوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلاب آن لائن امتحانات میں 18تاریخ کولئے گئے پرچہ نہیں دے پائے جبکہ طلاب کی ایک بڑی تعداد آن لائن کلاسوں میں بھی شرکت نہیں کر سکے ۔ ادھر ضلع میں جمعہ کو تقرباً 12گھنٹے بعد کالنگ سروس کو بحال کیا گیا  تاہم انٹرنیٹ سروس کو بحال نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں طلاب کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔