تازہ ترین

ملک میں 21جون کو سورج گرہن ہوگا

تاریخ    20 جون 2020 (00 : 03 AM)   


نئی دہلی// ہندستان کے شمالی علاقوں میں 21جون کو صبح دس بجکر 25منٹ  سے سورج گرہن نظر آئے گا۔سورج گرہن  افریقہ، ایشیا اور یوروپ کے کچھ حصوں میں دیکھا جاسکے گا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ گرہن کی پیک ہندستان کے شمالی حصہ میں نظر آئے گی، جو صبح  10بجکر25منٹ سے شروع ہوگا۔ اس سے پہلے گرہن 26دسمبر 2019کو جنوبی ہندستان سے اور جزوی گرہن کے طورپر ملک کے مختلف حصوں میں نظر آیا تھا۔ اگلا سورج گرہن ہندستان میں اگلی دہائی میں نظر آئے گا جو 21مئی 2031کو ہوگا جبکہ 20مارچ 2034کو مکمل سورج گرہن نظر آئے گا۔یہ سورج گرہن 900برس بعد لگ رہا ہے۔