تازہ ترین

جموں میںجے کے بینک کے ایک اوراے ٹی ایم کا افتتاح

تاریخ    19 جون 2020 (00 : 03 AM)   


سرینگر//موجودہ حالات میں اپنے گاہکوں کی آسائش کیلئے اور اپنی خدمات کا دائرہ وسیع بناتے ہوئے جموں و کشمیر بینک نے جمعرات کو انٹر سٹیٹ بس سٹینڈ کے نزدیک بی سی روڈ جموں میں موئہال سبھا پر ایک نئے اے ٹی ایم کا افتتاح کیا۔ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیس کمار چھبر نے اس نئےATM کو عوام کے نام وقف کیا۔ کو وِڈ۔19کے پیش نظر مکمل سماجی دوری کا لحاظ رکھتے ہوئے افتتاحی کے موقع پر بینک سر پرست کے ہمراہ زونل ہیڈ جموں سنیت گپتا، وائس پریزیڈنٹ سریش شرما، کلسٹر ہیڈ وکرم ملہوترا اور ستیش شرما کے علاوہ موئہال سبھا کے پریزیڈنٹ پروین بالی، وائس پریزیڈنٹ ارون کمار چھبر، موئہال سبھا کے جنرل سیکریٹری درگا پرساد دتہ اور علاقے کے کئی معتبر شہری بھی موجود تھے۔اس موقع پر بولتے ہوئے چیئرمین نے کہا ’’موجودہ وباء کے چلتے ہم نے ہر وقت اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے گاہکوں کو سب سے بہتر آن لائن اور محفوظ آف لائن خدمات میسر رہیں۔ خاص کر سرکاری بنیادوں پر سماجی دوری اوراحتیاطی تدابیر کو ہم نے یقینی بنایا‘‘۔ چیئرمین نے کہا کہ ہم اس پورے خطے میں اپنی موجودگی کو مزید پُر اثر بنانا چاہتے ہیں تاکہ لوگوں کو بنیادی بینکنگ سہولیات سمیت انکی مالی ضرورتوں کا بھی خیال رکھا جا سکے۔

تازہ ترین