تازہ ترین

قاضی گنڈ میں نئی ٹینڈر پالیسی کیخلاف ٹھیکیداروں کا احتجاج

تاریخ    18 جون 2020 (00 : 03 AM)   


عارف بلوچ
اننت ناگ //قاضی گنڈ میں ٹھیکیداروں نے نئی ٹینڈر پالسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ا س پالیسی سے درمیانہ درجے کے ٹھیکیداروںکے روزگار پر منفی اثر پڑے گا ۔جل شکتی ڈویژن قاضی گنڈ کے احاطے میں سینکڑوں ٹھیکیداروں نے جمع ہوکر احتجاج کیا اور فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کی ۔ٹھیکیداروں کا کہنا تھا کہ نئی ٹینڈر پالسی سے متوسط ٹھکیدار طبقہ کے روزگار پر منفی اثر پڑے گابلکہ اس نئی پالسی کے تحت صرف اے کلاس زمرے کے ٹھیکیداروں کو فائدہ ملے گا ،لہٰذا اس پالیسی کو فوری طور منسوخ کیا جائے ۔احتجاجی ٹھکیداروں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جن پر ’ہم کیا چاہتے انصاف،نئی ٹینڈر پالسی کو منسوخ کیا جائے‘ جیسے نعرے درج تھے ۔انہوں نے انتظامیہ سے اس پالیسی کو منسوخ کرنے کی اپیل کی ۔