تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    17 جون 2020 (00 : 03 AM)   


حیدرپورہ میں ٹپر اُلٹ گیا

۔20سالہ نوجوان لقمۂ اجل،دوسرا زخمی 

سرینگر// سرینگرکے مضافاتی علاقہ حیدرپورہ میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں بانڈی پورہ کاایک نوجوان جان بحق ہوا۔معلوم ہواکہ ایک تیز رفتار ٹپرزیرنمبرJK05B-5457 حیدر پورہ کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکرحادثے کاشکار ہوگیا،جسکے نتیجے میں اس میں سوار2افرادشدیدزخمی ہوگئے ۔اس المناک حادثے میں صدرکوٹ بانڈی پورہ کا20سالہ نوجوان یاسین احمدخان ولدفاروق احمدخان جاں بحق ہوگیاجبکہ وارث احمدنجار ولدمحمدصادق نجار ساکنہ صدرکوٹ بالا بانڈی پورہ شدیدزخمی ہوگیا۔زخمی نوجوان کوصدراسپتال منتقل کیاگیا،جہاںاُسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔پولیس نے حادثے کی مناسبت سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔
 

براری نمبل کی ڈریجنگ شروع

سرینگر// لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شہر خاص میں مشہور آبی ذخیرہ ’براری نمبل ‘کی شان وفت بحال کرنے کیلئے دریجنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔لائوڈا نے اگرچہ دریجنگ کا کام فروری 2020میں شروع کیا تھا تاہم بعد میں کورونا وائرس کی وجہ سے یہ کام روک دیا گیا تھا اور اب اسے دوبارہ شروع کیا گیا ۔لائوڈا کے مطابق دریجنگ کے ساتھ ساتھ اس جھیل کی خوبصورتی کو بڑھانے کا کام بھی ہاتھ میں لیا گیا ہے اور سیلانیوں کو راغب کرنے کیلئے اس جھیل کی فنسنگ کی جائے گی ۔لائوڈا کے وائس چیرمین طفیل متو نے کل براری نمبل کا دورہ کیا اور یہاں کام کا جائزہ لیا۔