تازہ ترین

پولیس کا ایک بڑے حادثے کو ٹالنے کا دعویٰ | بارہمولہ ہندوارہ شاہراہ پر بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایاگیا

تاریخ    10 جون 2020 (00 : 03 AM)   


غلام محمد
بارہمولہ//بارہمولہ سے  10 کلو میٹر دور ترگپورہ رفیع آباد گاوں کے ایک میوہ باغ میں سے ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بناکر پولیس وفورسز نے ایک بڑے خطرے کوٹالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال کے مطابق فوج کی ایک گشتی پارٹی نے منگل  صبح ترگپورہ گائوں میں ایک میوہ باغ کے کنارے زیرزمین بچھائی گئی بارودی سرنگ کاپتہ لگایا۔پولیس ذرائع نے کہاکہ جنگجوئوں نے ممکنہ طورپر یہ بارودی سرنگ بارہمولہ ہندوارہ شاہراہ سے گزرنے والی فوجی کانوائے یاگاڑیوں کونشانہ بنانے کیلئے نصب کی تھی لیکن فورسزاہلکاروں نے بروقت زیرزمین سرنگ کاپتہ لگاکر حکام کواسکی اطلاع دی ،جسکے بعدپولیس وفورسزاہلکاروں پرمشتمل ایک خصوصی بم ڈسپوزل اسکارڈ کوجائے واردات پرروانہ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ترگپورہ کے نزدیک ایک میوہ باغ کے کنارے اورسڑک کے قریب بچھائی گئی بارودی سرنگ کوناکارہ بنائے جانے تک بارہمولہ ہندوارہ شاہراہ پرگاڑیوں کی آمدورفت کواحتیاطی طوپر روک دیاگیا۔ ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال نے کہا کہ بارودی سرنگ کوبروقت ناکارہ بناکر پولیس وفورسزاہلکاروں نے ایک بڑے خطرے کوٹال دیا۔انہو ں نے بارودی سرنگ نصب کئے جانے کوجنگجوئوں کی حرکت قراردیتے ہوئے کہاکہ کیس درج کرکے اس معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔(مشمولات جے کے این ایس)