واگورہ بارہمولہ میں دو سالہ بچی نالے میں ڈوب کر از جان

تاریخ    9 جون 2020 (36 : 11 AM)   
(Representational Pic)

فیاض بخاری
بارہمولہ// شمالی ضلع بارہمولہ کے واگورہ علاقے میں منگل کی صبح ایک 2 سالہ بچی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
 معلوم ہوا ہے کہ راتھر محلہ واگورہ کی عفت دختر آصف احمد وانی آج صبح خالری نالہ میں پیر پھسلنے کی وجہ سے گرگئی ۔
نالے میں گرتے ہی پانی کے تیز بہاﺅ نے بچی کو بہا کر لے لیا اور بعد ازاں مذکورہ بچی کی نعش دو کلو میٹر دور ویزر علاقے کے قریب برآمد کی گئی۔
 

تازہ ترین